قدس کی آزادی امام زمانہ عجل کے ظھور کا پیش خیمہ ہے
تقریب خبر کے بین الاقوامی سیاسی امور کے معاون "حسین شیخ الاسلام" نے کہا
قدس عالمی استکبار سے مقابلے اور دنیا کے مظلوم اور مستضعف قوموں کی حمایت اور مظلوم انسانوں کے حقوق کے حصؤل کی آواز ہے
شیئرینگ :
قدس کی آزادی امام زمانہ عجل کے ظھور کا پیش خیمہ ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق تقریب خبر کے بین الاقوامی سیاسی امور کے معاون "حسین شیخ الاسلام" نے تقریب کے خبرنگارسے گفتگو کرتے ہوئے کہا یوم القدس انقلاب اسلامی سے پہلے موجود نہیں تھا اور یہ امام خمینی ؒ کے وجود کی برکت تھی جس نے مسلمانوں میں قدس کی آگاہی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا جس نے صہیونی نظام کے چہرے سے انسانیت کی نقاب کو اتار پھینکا۔الحمد للہ روز بروز فلسطین اور قدس کی آزادی سے متعلق شعور میں اضافہ ہوتا جارہا ہے
قدس عالمی استکبار سے مقابلے اور دنیا کے مظلوم اور مستضعف قوموں کی حمایت اور مظلوم انسانوں کے حقوق کے حصؤل کی آواز ہے، قدس در اصل حق و باطل کی ایک جنگ کا نام ہے جو انشا اللہ امام زمان عجل کے ظھور کا پیش خیمہ بنے گی۔
جب اسرائیل وجود میں آیا تو صہیونی طاقتوں کا دعوا تھا کہ نیل سے لے کر فرات تک سب کا سب علاقہ انکی ملکیت ہے، لیکن انقلاب اسلامی نے ان کے اس خواب کو چکناچور کردیا اور مظلوم انسانوں کو ظلم کے خلاف لڑنے کی ایک نئی امنگ اور حوصلہ فراہم کیا۔
آج کے وقت میں فلسطینی عوام اس پوزیشن میں آچکے ہیں اور ان کی تحریک اس قدر مضبوط اور محکم ہوچکی ہے کہ وہ اسرائیل جیسے خوں خوار کو لگام ڈال سکیں اور اپنی شرائط ان کے سامنے پیش کرے۔ ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ اسرائیل اپنے ارد گرد دیوار کھیچ رہا ہے اور خود کو محدود کررہا ہے، یہ ان کی شکست اور مظلوم فلسطینوں کی کامیابی کی دلیل ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...