ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی دھمکی کے رد عمل میں کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے اسرائیل کی دھمکی کے رد عمل میں کہا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے والے ہر دشمن کو منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے اسرائیل کی دھمکی کے رد عمل میں کہا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے والے ہر دشمن کو منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی دھمکی کے رد عمل میں کہا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے والے ہر دشمن کو منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔ ایرانی وزیر دفاع نے اسرائیلی وزير اعظم کے گذشتہ روز کے خطاب کو اقوام متحدہ کے منشورکی دفعہ 2 کی شق 4 کے صریح خلاف قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی دفاعی آمادگی اسرائیل کے تصور سے کہیں زیادہ اوربلند و بالا ہے اور ایران ہر حملہ آور دشمن کو ہر سطح کے حملے کا بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔ جنرل حاتمی نے کہا کہ ایران کی دفاعی آمادگی دشمن کی طاقت کے پیش نظر جاری ہے اور ایران دشمن کی ہرسازش اور ہر حملے کو منہ توڑ جوابد ینے کے لئے آمادہ ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزير اعظم نے پانچویں نسل کے اسکواڈرن ایف 35 کا معائنہ کرتے ہوئے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اسرائیل کا یہ جنگی طیارہ ایران کے ہر نقطہ کو نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ طیارہ شام اور مشرقی وسطی کے تمام ملک پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔