ایران کی مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی آمادگی رکھتی ہیں۔
ایران کی مسلح افواج ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پرتیار ہیں۔وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی
شیئرینگ :
ایران کے وزیردفاع نے تہران کے خلاف تسلط پسند طاقتوں کی گذشتہ چارعشروں سے جاری عداوتوں اور فتنہ انگیزیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پرتیار ہیں۔
تیز رفتار پیداوار کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے لئے ایران کی وزارت دفاع کی اسٹریٹیجک کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس جلاس کو خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے گذشتہ چالیس برسوں سے ایران کے خلاف تسلط پسند نظام کی دشمنیوں اور فتنہ انگزیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
جنرل امیر حاتمی نے اس اجلاس میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہمیشہ سے پوری ہوشیاری اور بیداری کے ساتھ علاقے اور دنیا کے تمام حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر طرح کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی آمادگی رکھتی ہیں۔
ایران کے وزیر دفاع نے تسلط پسند نظام کے ہمہ گیر خطرات کی صحیح اور حقیقی شناخت، ظالمانہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے طریقہ کار اور دفاعی میدان میں اسٹریٹیجک مصنوعات، بحری، زمینی اور فضائی جنگوں نیز الیکٹرانک وار فیئر، دفاعی سسٹم اور آٹومیٹک ہتھیار اور فوجی ساز و سامان پر توجہ کو ’’تیز رفتار پیداوار‘‘ کے سال میں ملک کی دفاعی صنعت کی ترجیحات میں شمار کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نئے شمسی سال کے آغاز کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں اس سال کو ’’تیز رفتار پیداوار‘‘ کا سال قرار دیا تھا۔
اس درمیان ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ پابندیاں، دھمکیاں اور سیاسی لالچ اسلامی جمہوریہ ایران کو اس کے قومی مفادات اور قانونی حقوق کے حصول کی راہ پر گامزن رہنے سے نہیں روک نہیں سکتی ۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کے دشمنوں کو حیرت میں ڈالنے والے ایک اور کارنامے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ طاقت و قوت میں مسلسل اضافہ اور ہاسپیٹل سے لے کر خلا و فضا تک ایرانی عوام کی فلاح و بہبود اور امن و سیکورٹی کے لئے جدید ترین سائنس و ٹیکنالوجی سے استفادے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بدھ کو نور نامی اپنا پہلا عسکری سیٹیلائٹ خلاء میں بھیجا جو پوری کامیابی سے چارسو پچیس کلومیر کے مدار میں داخل ہوگیا ہے۔