سعودی عرب اور امارات کی سازشوں کے مقابلے میں قدرت کے ساتھ ڈٹے رہیں
وحشیانہ جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام کی استقامت، ایمان اور جذبہ جہاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ جو بھی مومن قوم اللہ پر ایمان اور الہی وعدے پراعتقاد رکھے گی وہ یقینی طور پرکامیاب ہوگی اور بلاشبہہ یمن کی مظلوم اور مجاہد قوم بھی کامیاب ہو کر رہے گی
شیئرینگ :
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ جو بھی مومن قوم اللہ پر ایمان اور الہی وعدے پراعتقاد رکھے گی وہ یقینی طور پرکامیاب ہوگی اور بلاشبہہ یمن کی مظلوم اور مجاہد قوم بھی کامیاب ہو کر رہے گی -
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام کی قیادت میں اس تحریک کے ایک وفد نے منگل کی شام رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی - رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں ایک وسیع اور وحشیانہ جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام کی استقامت، ایمان اور جذبہ جہاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ جو بھی مومن قوم اللہ پر ایمان اور الہی وعدے پر اعتقاد رکھے گی وہ یقینی طور پرکامیاب ہوگی اور بلاشبہہ یمن کی مظلوم اور مجاہد قوم بھی کامیاب ہو کر رہے گی -
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور ان کے حامی جنھوں نے یمن میں وسیع پیمانے پر جرائم کا ارتکاب کیا ہے کسی بھی صورت میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرپائیں گے فرمایا کہ یہ ممالک یمن کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اس لئے پوری قوت کے ساتھ ان سازشوں کا مقابلہ اور ایک متحد یمن کی حمایت کرنی ہوگی -
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یمن میں چونکہ مختلف مذاہب اور عقائد کے لوگ بستے ہیں اس کے پیش نظر یمن کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لئے خود یمنی گروہوں کے درمیان ہی بات چیت اور مذاکرات ہونے چاہئیں - آپ نے یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جرائم خاص طور پر عیدالاضحی کے موقع پرجارح قوتوں کے وحشیانہ حملوں کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ آج جو کچھ یمن میں ہورہاہے اس نے موجودہ دنیا کے حقائق اور انسانی حقوق کے دعویداروں کے چہروں پر پڑی نقاب کو اتاردیا ہے -
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان اور ان کے ہمراہ وفد نے تحریک کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی کا خط رہبرانقلاب اسلامی کو پیش کیا -