تاریخ شائع کریں2025 5 January گھنٹہ 19:53
خبر کا کوڈ : 663246

بی ایل اے نے تربت حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تربت میں بس پر حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے
بی ایل اے نے تربت حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
بی ایل اے نے کہا ہے کہ تربت حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے آج تربت میں ایک بس پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تربت میں بس پر حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے، تفصیلی بیان میڈیا میں جلد جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج کراچی سے تربت جانے والی بس پرتربت کے نواحی علاقے نیو بہمن میں شاہ زئی ہوٹل کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 36 زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

گزشتہ سال نومبر میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcgtw933ak93x4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ