تاریخ شائع کریں2025 5 January گھنٹہ 19:28
خبر کا کوڈ : 663240

حیفا میں توانائی کی تنصیبات پر یمن کا میزائل حملہ

مقبوضہ حیفا کے شمال میں واقع بجلی گھر اوروت رابن پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں دو ہائپر سونک میزائل فلسطین 2 استعمال کیے گئے ہیں
حیفا میں توانائی کی تنصیبات پر یمن کا میزائل حملہ
یمنی فوج نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے یمن پر حملوں اور غزہ کے عوام کے خلاف صہیونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں پر مزید میزائل حملے کرنے کا دعوی کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت میں مقبوضہ حیفا کے شمال میں توانائی کی تنصیبات پر میزائل حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ مقبوضہ حیفا کے شمال میں واقع بجلی گھر اوروت رابن پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں دو ہائپر سونک میزائل فلسطین 2 استعمال کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن انسانی اور دینی وظائف پر عمل کرتے ہوئے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ اللہ کی مدد سے مقبوضہ علاقوں پر ہمارے میزائل حملے جاری رہیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcayeniw49niu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ