تاریخ شائع کریں2025 5 January گھنٹہ 19:46
خبر کا کوڈ : 663244

سوئیڈن: فلسطین کے حق میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

اسرائیل کا حتمی مقصد "گریٹر اسرائیل" بنانا ہے، اور فلسطین کے حامی گروہوں کی یہ کوشش ہے کہ اس منصوبے کو روکا جائے۔
سوئیڈن: فلسطین کے حق میں بڑے پیمانے پر مظاہرے
سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹالک ہوم کے مرکزی علاقے "اودن پلن" میں فلسطین کے حامیوں نے بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا، مظاہرین نے "فلسطین کی آزادی" کے نعروں کے ساتھ وزارت خارجہ کی جانب مارچ کیا۔

مظاہرے میں شریک ایک کارکن نے اسرائیل کے مذموم عزائم اور مزید زمینوں پر قبضے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اجتماعات کا مقصد ان عزائم کو روکنا ہے۔

اس مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور فوری جنگ بندی، غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے خاتمے اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "غزہ کے بچے قتل کیے جا رہے ہیں"، "اسکول اور اسپتال بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں"، "نسل کشی بند کرو" اور "فلسطین ہمیشہ کے لیے باقی رہے گا" جیسے پیغامات درج تھے۔

مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا حتمی مقصد "گریٹر اسرائیل" بنانا ہے، اور فلسطین کے حامی گروہوں کی یہ کوشش ہے کہ اس منصوبے کو روکا جائے۔

 
https://taghribnews.com/vdceex8pejh8pwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ