غاصب صیہونی فوجیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری
القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے شمال میں صہیونی فوجیوں کے خلاف قدس بریگیڈ کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرنے کا اعلان کیا ہے
شیئرینگ :
القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے شمال میں صہیونی فوجیوں کے خلاف قدس بریگیڈ کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کو 457 دن گزر جانے اور اس عرصے کے دوران غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے باوجود فلسطینی مجاہدوں کی غاصب صیہونی فوجیوں اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ اور فلسطین کی اسلامی جہاد کی عسکری شاخ قدس بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیتلاهیا کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔
القسام بریگیڈ نے اعلان کیا کہ اس کے مجاہدوں نے قدس بریگیڈ کے مجاہدوں کی صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران فائرنگ کرکے اور دستی بموں کا استعمال کرتے ہوئے متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔
یہ مشترکہ کارروائی ایسے وقت کی گئی جب صیہونی فوج کئی مہینوں سے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور اس علاقے میں مقیم بڑی تعداد میں عام شہریوں کو شہید و زخمی کر چکی ہے۔