ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو بھی امداد روکنے کی دھمکی دے ڈالی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اس ادارے کے فنڈز روکنے پر غورکریں گے
شیئرینگ :
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اس ادارے کے فنڈز روکنے پر غورکریں گے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اس ادارے کے فنڈز روکنے پر غورکریں گے۔ اپنی پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر " چین کی جانب داری" کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے فیصلوں اور عملی اقدامات میں بہت تاخیر کی جس کی وجہ سے یہ عالمی وبا سنگین ہوگئی ہے۔ امریکی صدر فروری میں بھی عالمی ادارہ صحت کو امریکی فنڈنگ نصف کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔