عیسائیوں کا کہیں بھی ایران جتنا احترام نہیں دیا جاتا
ایران میں مسلم اور عیسائی سب ایک دوسرے کو حضرت عیسی (ع) کے ولادت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جو ہمارے درمیان اتحاد کی علامت ہے
شیئرینگ :
ایران کے مشرقی اور مغربی آذربائیجان صوبوں میں آرمینین عیسائیوں کے آرک بشپ "گریگور چیفتچیان" نے کہا ہے کہ کوئی بھی ایسا ملک نہیں جہاں عیسائیوں کو ایران جتنی عزت ملتی ہو۔
آرک بشپ چیفتچیان نے 6 جنوری، آرتھوڈاکس عیسائیوں کے نزدیک حضرت عیسی (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: میں لبنان میں پیدا ہوا ہوں اور بہت سے اسلامی ممالک میں رہ چکا ہوں اور میں نے دیکھا ہے کہ عیسائیوں کا کہیں بھی ایران جتنا احترام نہیں دیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ عرب ممالک میں جب گرجا گھر کی تعمیر ہوتی ہے تو اس پر نہ صلیب لگانے کی اجازت ہوتی ہے نہ ہی ناقوس بجانے کی۔ لیکن ایرانی عوام اتنے تعلیم و تہذیب یافتہ ہیں کہ انہوں نے ادیان الہی کا احترام کرتے ہوئے انہیں مذہبی آزادی دے رکھی ہے۔
آرک بشپ چیفتچیان نے کہا کہ ہم سب خداپرست ہیں لہذا ہمیں ادیان الہی میں اختلاف اور تفرقہ پڑنے نہیں دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں مسلم اور عیسائی سب ایک دوسرے کو حضرت عیسی (ع) کے ولادت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جو ہمارے درمیان اتحاد کی علامت ہے۔