ہلاک ہونے والوں میں 34 سالہ مقامی پائلٹ جب کہ سیاحوں میں 65 سالہ سوئس خاتون اور 60 سالہ ڈنمارک کا شہری شامل ہے
شیئرینگ :
یورپی سیاحوں کو آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے معروف سیاحتی جزیرے لے جانے والا طیارہ سمندر میں گر کر غرقاب ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انجن والے چھوٹے طیارے میں 7 افراد سوار تھے۔ کوسٹ گارڈ نے جائے حادثہ سے پائلٹ اور 2 سیاحوں کی لاشیں نکالی ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں 34 سالہ مقامی پائلٹ جب کہ سیاحوں میں 65 سالہ سوئس خاتون اور 60 سالہ ڈنمارک کا شہری شامل ہے۔
امدادی کاموں کے دوران 4 سیاح کو بحفاظت نکالا جا سکا ہے جنھیں پرتھ کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
زندہ بچ جانے والوں میں ڈنمارک کی 58 سالہ خاتون، سوئٹزرلینڈ کا 63 سالہ شخص اور مشرقی آسٹریلیا کا جوڑا شامل ہے جن کی عمریں 65 اور 63 سال تھی۔
یہ تمام سیاح سال نو کی تعطیلات منانے جزیرے پر آئے تھے۔
تاحال حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ سول ایوی ایشن نے تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔