ڈیموکریٹ پارٹی کے برنی سینڈرز نے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوگئے
امریکہ کے صدارتی امیدوار بننے کے ڈیموکریٹ پارٹی خواہش مند برنی سینڈرز نے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
امریکہ کے صدارتی امیدوار بننے کے ڈیموکریٹ پارٹی خواہش مند برنی سینڈرز نے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ جس سے امریکہ کے سابق نائب صدر جوبائیڈن کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے
شیئرینگ :
امریکہ کے صدارتی امیدوار بننے کے ڈیموکریٹ پارٹی خواہش مند برنی سینڈرز نے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدارتی امیدوار بننے کے ڈیموکریٹ پارٹی خواہش مند برنی سینڈرز نے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ جس سے امریکہ کے سابق نائب صدر جوبائیڈن کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ کورونا وبا کے باوجود صدارتی الیکشن نومبر میں وقت پر ہی ہوں گے۔ دوبارہ صدارت کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ اب جوبائیڈن سے ہوگا۔ 78 برس کے برنی سینڈرز نے اپنے حامیوں کے سامنے تسلیم کیا کہ انہیں ایسی صورتحال نظر نہیں آرہی کہ وہ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے درکار ڈیلی گیٹس کے ووٹ حاصل کر پائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق مختلف ریاستوں میں پرائمری انتخابات کی ابتدا میں برنی سینڈرز کی پوزیشن مضبوط ہوکر ابھری تھی مگر جوبائیڈن دیگر حریفوں کو مختلف ریاستوں میں ہرا کر سرفہرست امیدوار بن کر ابھرے تھے۔