موجودہ حالات میں تمام ممالک عالمی ادارے صحت کی مدد کریں
ٹرمپ کی جانب سے اقوام متحدہ کے فنڈز منجمد کرنے کی دھمکی پر دنیا سے عالمی ادارہ صحت کی مدد کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اقوام متحدہ کے فنڈز منجمد کرنے کی دھمکی پر دنیا سے عالمی ادارہ صحت کی مدد کی اپیل کی ہے۔
شیئرینگ :
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اقوام متحدہ کے فنڈز منجمد کرنے کی دھمکی پر دنیا سے عالمی ادارہ صحت کی مدد کی اپیل کی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اقوام متحدہ کے فنڈز منجمد کرنے کی دھمکی پر دنیا سے عالمی ادارہ صحت کی مدد کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پرجاری بیان کے مطابق انٹونیو گوٹرس نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی مدد کرنی چاہیے کیونکہ یہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وائرس کی ہماری زندگیوں میں کوئی مثال نہیں ملتی اور اس کے لیے ہمیں بے مثال کاوشوں کی ضرورت ہے، موجودہ حالات میں یہ عین ممکن ہے کہ مختلف لوگوں کے لیے یکساں حقائق کے مختلف معنی ہوں۔
انٹونیو گوٹرس نے کہا کہ ایک مرتبہ ہم اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے تو ہم پیچھے مڑ کر دیکھ اور سمجھ سکیں گے کہ یہ بیماری اتنی تیزی سے کیسے پھیلی اور دنیا بھر میں اتنی تباہی کیسے پھیلائی اور اس سے منسلک افراد کا ردعمل کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سے سبق سیکھنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اگر مستقبل میں اس طرح کے چیلنجز کا سامنا ہو تو ہم اس کا مقابلہ کر سکیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل عالمی ادارہ صحت پرچین کی جانبداری کا الزام عائد کیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے ہمیں تباہ کردیا ہے اور عالمی ادارے کے فنڈز منجد کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ اس سے قبل خود کورونا وائرس کا مذاق اڑاتے تھے اور اسے چينی وائرس سے تعبیر کرتے تھے ۔