افغانستان میں امریکی دہشتگردوں کے سب سے بڑے اڈے پر راکٹ حملے کی خبر ہے۔
راکٹ ایک گاڑی سے فائر کئے گئے تھے اور حملے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی ۔اس حملے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔ آخری اطلاع ملنے تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔
شیئرینگ :
افغانستان میں امریکی دہشتگردوں کے سب سے بڑے اڈے پر راکٹ حملے کی خبر ہے۔
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے بتایا ہے کہ جمعرات کو صوبہ پروان میں امریکی دہشتگردوں کے بگرام اڈے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ یہ راکٹ ایک گاڑی سے فائر کئے گئے تھے اور حملے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی ۔اس حملے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔ آخری اطلاع ملنے تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں امریکا کے بگرام اڈے پر آئے دن حملے ہوتے رہتے ہیں۔