بھارت اور امریکہ مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی جانب سے امریکہ کو کورونا وائرس کے علاج میں مددگار ملیریا کی دوا برآمد کرنے پر آمادگی کا اظہار
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی جانب سے امریکہ کو کورونا وائرس کے علاج میں مددگار ملیریا کی دوا برآمد کرنے پر آمادگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ ملکر کورونا وائرس کو شکست دیں گے
شیئرینگ :
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی جانب سے امریکہ کو کورونا وائرس کے علاج میں مددگار ملیریا کی دوا برآمد کرنے پر آمادگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ ملکر کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی جانب سے امریکہ کو کورونا وائرس کے علاج میں مددگار ملیریا کی دوا برآمد کرنے پر آمادگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ ملکر کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بات0 سے اتفاق کرتا ہوں، یہ ایسا وقت ہے کہ جب دوست قریب آتے ہیں۔ انہوں نے یہ پیغام ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ کے جواب میں دیا جس میں امریکی صدر نے بھارت کی جانب سے ملیریا کی دوا امریکہ کو برآمد کرنے پر آمادگی کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا تھا۔