پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4601 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 تک جاپہنچی ہے۔
ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4601 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 تک جاپہنچی ہے۔
شیئرینگ :
ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4601 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 تک جاپہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 478 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 284 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 4ہزار 601 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 45 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق اب تک پنجاب میں 2241،سندھ 1128، بلوچستان 212، خیبر پختونخوا میں 560، آزاد کشمیر 33، اسلام آباد میں 107 اور گلگت بلتستان میں 215 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں
ملک بھر میں اب تک 66 افراد کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 22، سندھ 21، پنجاب 18 ،گلگت بلتستان 3 جب کہ اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک ملک بھر میں 54 ہزار 706 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جب کہ ملک کے 587 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے تحت صوبے بھر میں دن 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک نا تو کوئی دکان کھلی گی اور نہ ہی ٹرانسپورٹ چلے گی، شہریوں کو بھی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، صوبے بھر میں تمام مذہبی اجتماعات پرپابندی ہوگی، مساجد میں پیش امام، موذن اورانتظامیہ کے 3 سے 5 افراد کو اجازت ہوگی۔
قانون نافذ کرنیوالےاداروں کےاہلکار، ادویات، خوراک و دیگر لازمی اشیا کی صنعتیں، ڈسٹری بیوٹرز، ڈاکٹرز، نیم طبی عملہ، بجلی پانی اور گیس کی فراہمی پر مامور اداروں کے عملے پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ سیلولر فون سروس کمپنیز کا ضروری عملہ اور کال سینٹر ایجنٹس پابندی سےمستشنی ہوں گے۔ کریانہ اسٹورز جنرل اسٹورز صبح آٹھ بجے سےشام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔