یمن کے اہم صوبے مأرب میں انصاراللہ اور یمنی فوج کی جانب سے پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔
شیئرینگ :
یمن کے اہم صوبے مأرب میں انصاراللہ اور یمنی فوج کی جانب سے سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر کنٹرول اور پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق صوبے کے مغربی محاذوں سے مستعفی صدر منصور ہادی کے وفادار دستے عقب نشینی پر مجبور ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق دفاعی حوالے سے اہم ضلع مدغل پر کئی روز جھڑپوں کے بعد انصاراللہ اور یمنی فوج نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ مدغل پر انصاراللہ کا کنٹرول رغوان اور اہم فوجی مرکز ماس پر کنٹرول کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔
سعودی اتحاد کے کارندے انصاراللہ پر حملوں کے بجائے پیش قدمی کو روکنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ الجوف پر انصاراللہ کے کنٹرول کے بعد سعودی اتحاد کو اس سے ملحقہ صوبے مأرب پر قبضہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔