تاریخ شائع کریں2020 30 September گھنٹہ 17:22
خبر کا کوڈ : 477473

بڑوں کے مقابلے میں بچوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہے؟

20 سال سے کم عمر والے افراد میں ناول کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ، بڑی عمر والے افراد کے مقابلے میں واضح طور پر کم ہے۔
بڑوں کے مقابلے میں بچوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہے؟
تین لاکھ سے زیادہ افراد پر کی گئی ایک عالمی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 20 سال سے کم عمر نوجوانوں اور بچوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ، بڑی عمر کے لوگوں سے 44 فیصد تک کم ہے۔

اس تحقیق میں دنیا بھر میں کورونا وائرس انفیکشن سے متعلق کیے گئے 32 مطالعات سے حاصل شدہ معلومات (ڈیٹا) کا تجزیہ کیا گیا جن میں 269,000 بالغ مردوں اور عورتوں کے علاوہ 20 سال سے کم عمر کے تقریباً 42,000 نوجوان اور بچے شامل تھے۔

تحقیق کے مطابق، یہ موازنہ یکساں حالات اور ماحول کا سامنا کرنے والے بچوں اور بڑوں پر کیا گیا جس سے پتا چلا کہ 20 سال سے کم عمر والے افراد میں ناول کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ، بڑی عمر والے افراد کے مقابلے میں واضح طور پر کم ہے۔

خاص بات یہ تھی کہ 10 سال سے کم عمر بچوں میں ناول کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ سب سے کم تھا۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ گھروں میں رہنے والے بچے، جن کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان تھیں، ان میں بالغ افراد کی نسبت کورونا وائرس متاثر ہونے کا امکان 59 فیصد کم تھا؛ چاہے گھر میں کوئی اور فرد کورونا وائرس سے متاثر ہی کیوں نہ ہوچکا ہو۔

واضح رہے کہ یہ نتائج ایک ایسے وقت میں شائع ہوئے ہیں جب پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں کورونا وبا کی شدت کم ہوچکی ہے اور وہاں اسکول، کالج اور جامعات سمیت مختلف تعلیمی ادارے کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔

 
https://taghribnews.com/vdcbzzbafrhbzap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ