مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر گرنیڈ حملہ،ایک اہلکار ہلاک
مقبوضہ کشمیر میں گرنیڈ حملے کے بعد بھارتی فوج کے مزید دستوں کو طلب کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
شیئرینگ :
کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں نامعلوم افراد نے سرینگر جموں ہائی وے پر کھڑے بھارتی اہلکاروں پر گرنیڈ پھینکا اور فرار ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
گرنیڈ حملے کے بعد بھارتی فوج کے مزید دستوں کو طلب کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے جب کہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...