تاریخ شائع کریں2021 28 April گھنٹہ 20:53
خبر کا کوڈ : 501817

امام خمینی یونیورسٹی اور لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ

دونوں یونیورسٹیاں تحقیقاتی منصوبوں اور اساتذہ کے تبادلے کے ساتھ ہی طلبا کے تبادلے، سیمیناروں اور کانفرنسوں کے انعقاد، اور ایک دوسرے کے ساتھ اطلاعات و معلومات شیئر کرنے میں بھی تعاون کریں گی۔
امام خمینی یونیورسٹی اور لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ
ایران کی بین الاقوامی امام خمینی یونیورسٹی اور لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی نے علمی تعاون، اور اساتذہ نیز مہارتوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا ہے۔

امام خمینی انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے درمیان اس معاہدے پر ایک آن لائن تقریب میں دستخط ہوئے۔ 

اس تقریب میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر بشری میرزا نے بھی شرکت کی ۔

اس معاہدے کے مطابق ایران اور پاکستان کی مذکورہ دونوں یونیورسٹیاں، تحقیق، تعلیم، اساتذہ کے تبادلے مشترکہ علمی اور تحقیقاتی سرگرمیوں اور دیگر علمی معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی۔

دونوں یونیورسٹیاں تحقیقاتی منصوبوں اور اساتذہ کے تبادلے کے ساتھ ہی طلبا کے تبادلے، سیمیناروں اور کانفرنسوں کے انعقاد، اور ایک دوسرے کے ساتھ اطلاعات و معلومات شیئر کرنے میں بھی تعاون کریں گی۔
 
https://taghribnews.com/vdcb88bszrhbgwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ