لبنان کے بحران کے تعلق سے نفسیاتی جنگ سے ہوشیار رہیں
سید حسن نصراللہ نے کہ ہميں حزب اللہ کے تمام عہدیداروں اور علما سے توقع ہے کہ وہ کسی بھی واقعے کے بارے میں مکمل آگاہی دیں اور نفسیاتی جنگ اور میڈیا وار سے ہرگز غفلت نہ برتیں۔
شیئرینگ :
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لبنان کے بحران کے تعلق سے نفسیاتی جنگ سے ہوشیار رہیں۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ لبنان کے بحران کو ہوا دے رہے ہیں، ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے حزب اللہ کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نفسیاتی اور میڈیا وار کو کم نہ سمجھیں۔
سید حسن نصراللہ نے کہ ہميں حزب اللہ کے تمام عہدیداروں اور علما سے توقع ہے کہ وہ کسی بھی واقعے کے بارے میں مکمل آگاہی دیں اور نفسیاتی جنگ اور میڈیا وار سے ہرگز غفلت نہ برتیں۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کے جواب میں حزب اللہ کے جوابی حملے کے بعد عیسائی مارونی لیڈر " بشارہ پطرس الراعی" نے حزب اللہ کے خلاف زہر اگلتے ہوئے لبنانی فوج سے درخواست کی تھی کہ تحریک حزب اللہ کو اسرائیل پر حملوں سے روکا جائے۔
بشارہ پطرس کے اس اشتعال انگیز بیان پر حزب اللہ کے حامیوں نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا تھا، کہ جس کے اثرات سوشل میڈيا پر بھی دیکھنے کو ملے۔
بتایا جاتا ہے کہ صیہونی ذرائع ابلاغ نے گزشتہ جمعرات کو جولان اور الخلیل کے علاقوں میں سائرن بجنے کی خبر دی اور اس کے بعد "ہاردوف" نامی صیہونی فوجی اڈے پر چند راکٹ فائر کئے جانے کا اعلان کیا۔
حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں راکٹ حملوں کئے جانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے جوانوں نے شبعا فارمز کے اطراف میں واقع صہیونی فوجی اڈے کے آس پاس دسیوں راکٹ داغے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...