محرم الحرام کا پہلا جمعہ عالمی عزاداری اصغرعلیہ السلام
مجمع جہانی علی اصغر (ع) کے جنرل سیکریٹری داؤد منافی پور کے مطابق کورونا کی وبا کے خاتمے کے بعد اس پروگرام کو ساری دنیا میں بیک وقت 11 ہزار مقامات پر منانے کا ہدف لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
شیئرینگ :
آج ساری دنیا میں کربلا کے سب سے کمسن شہید حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد منائی جارہی ہے۔
کربلا کے سب سے کمسن شہید حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں ہرسال محرم الحرام کے پہلے جمعے کو مجمع جہانی علی اصغر (ع) کے زیراہتمام ساری دنیا میں " عالمی عزاداری اصغرعلیہ السلام منایا جاتا ہے۔
رواں برس پانچوں براعظموں کے تقریبا 45 ملکوں میں سات ہزار سے زيادہ مقامات پر بروز جمعہ چار محرم کو یہ دن اپنے خاص انداز میں منایا جارہا ہے۔
مجمع جہانی علی اصغر (ع) کے جنرل سیکریٹری داؤد منافی پور کے مطابق کورونا کی وبا کے خاتمے کے بعد اس پروگرام کو ساری دنیا میں بیک وقت 11 ہزار مقامات پر منانے کا ہدف لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
رواں برس پروگرام کی حکمت عملی طے کرنے کے مقصد سے آستان قدس رضوی کی میزبانی میں ہونے والے سالانہ اجلاس سے پاکستان کے نامورعالم دین علامہ امین شہیدی نے آن لائن خطاب کیا جبکہ پاکستان کے معروف نوحہ خواں علی صفدر نے حضرت علی اصغر علیہ السلام کے مصائب پڑھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ مجمع جہانی علی اصغر (ع) کے سالانہ اجلاس سے متعلق آئی آر آئی بی کی رپورٹر نے مشہد مقدس سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے:
یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ مجمع جہانی علی (ع) نے اس پروگرام سے آگاہی کی خاطر محرم 1443 کے لئے جو ٹیزر تیار کیا ہے وہ کربلا کے ششماہ کے ساتھ عزادروں خصوصا ماؤں کے جذبات کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
ادھر مجمع جہانی علی اصغر(ع) کے (مرکزی دفتر برائے اردو زبان) سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق پاکستان سمیت ساری دنیا میں اردو جاننے والے عزادار بھی ہر سال عالمی عزاداری علی اصغر (ع ) کے تحت محرم الحرام کے پہلے جمعے کو یہ دن مناتے ہیں۔
اس پریس ریلیز کے مطابق رواں برس چار محرم الحرام کو یہ دن نہایت عقیدت احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ جس میں سبز پوش کمسن عزادار اور معصوم بـچے اپنی ماؤں کے ساتھ شرکت کریں گے۔
مرکزی دفتر (برائے اردو زبان) کے مطابق پاکستان میں محرم 1443 کے لئے کراچی، لاہور، اسلام آباد ، کوئٹہ ، گلگت بلتستان اور پشاور سمیت سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں چارسو سے زائد مقامات پر عالمی عزاداری علی اصغر(ع) کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مرکزی دفتر (برائے اردو زبان) کی رپورٹ کے مطابق یورپ اور امریکہ میں آباد اردو بولنے والے عزادار مجموعی طور پر دسیوں مقامات پر عالمی عزاداری علی اصغر (ع ) کے تحت پروگرام منعقد کررہے ہيں کہ جن میں خواتین اپنے شیرخوار بچوں کے ساتھ شرکت کریں گی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...