ایرانی تیل کی دوسری کھیپ سنیچر کو شام سے لبنان میں داخل
رپورٹ کے مطابق لبنانی عوام نے ایرانی تیل کی دوسری کھیپ کا بھی ایران لبنان دوستی زندہ باد کے نعرے لگاکے استقبال کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران سے شام کے راستے بھیجی جانے والی تیل کی پہلی کھیپ جمعرات کو لبنان پہنچی تھی جس کا راستے میں جگہ جگہ لبنانی عوام نے استقبال کیا تھا۔
شیئرینگ :
ایرانی تیل کی دوسری کھیپ سنیچر کو شام سے لبنان میں داخل ہو گئی۔
المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ ایرانی تیل کی دوسری کھیپ لانے والے آئل ٹینکروں کا کارواں، لبنان کے اندر دارالحکومت بیروت کی جانب رواں دواں ہے۔
رپورٹ کے مطابق لبنانی عوام نے ایرانی تیل کی دوسری کھیپ کا بھی ایران لبنان دوستی زندہ باد کے نعرے لگاکے استقبال کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران سے شام کے راستے بھیجی جانے والی تیل کی پہلی کھیپ جمعرات کو لبنان پہنچی تھی جس کا راستے میں جگہ جگہ لبنانی عوام نے استقبال کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ لبنان کے خلاف پابندی اور تیل کی سپلائی بند ہونے کے نتیجے میں اس ملک کو ڈیڑھ سال سے ایندھن کی قلت کا سامنا ہے جس نے حالیہ دنوں میں بحران کی شکل اختیار کرلی ۔ ایندھن کے اس بحران سے نمٹنے کے لئے حزب اللہ نے ایران سے ایندھن بھیجنے کی درخواست کی تھی ۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...