تاریخ شائع کریں2021 27 September گھنٹہ 20:03
خبر کا کوڈ : 520526

عالم ربانی آیت اللہ حسن زادہ آملی کی تشییع جنازہ میں دسیوں ہزار لوگوں نے شرکت

ہمارے نمائندے کے مطابق پیر کی علی الصبح  علامہ حسن زادہ آملی کی نماز جنازہ  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی بعد ازاں رہبر انقلاب اسلامی نے علامہ حسن زادہ آملی کے جنازے پر فاتحہ پڑھی اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
عالم ربانی آیت اللہ حسن زادہ آملی کی تشییع جنازہ میں دسیوں ہزار لوگوں نے شرکت
عالم ربانی آیت اللہ حسن زادہ آملی کی نمازجنازہ رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی بعد ازاں انہیں ان کے آبائی شہر میں لے جاکر تشییع جنازہ عمل میں لائی گئی۔

ہمارے نمائندے کے مطابق پیر کی علی الصبح  علامہ حسن زادہ آملی کی نماز جنازہ  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی بعد ازاں رہبر انقلاب اسلامی نے علامہ حسن زادہ آملی کے جنازے پر فاتحہ پڑھی اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

عالم ربانی سالک الی للہ، آیت اللہ حسن زادہ ہفتے کی شب ترانوے برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

آیت اللہ حسن زادہ آملی کے جسد خاکی کو ان کے آبائی شہر لاہیجان کے قصبے ایرا لے جایا گیا جہاں ان کی تشییع جنازہ میں دسیوں ہزار لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی، مجلس عز اور نوحہ خوانی بھی کی گئی۔

آیت اللہ حسن زادہ آملی مختلف علوم پر کے ماہر تھے اور علما کے درمیان علامہ ذوالفنون کے لقب سے مشہور تھے۔ علامہ حسن آملی ایک سو نوے سے زیادہ کتابین تصنیف و تالیف کیں ہیں۔

اطلاعات  کے مطابق علامہ حسن زادہ آملی کے جسد خاکی کو کل بروز منگل آپ کے آبائی وطن میں سپرد لحد کیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcj8yeimuqe8iz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ