رہبر انقلاب اسلامی کا فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کی کامیابی پر پیغام
رہبر انقلاب اسلامی انقلاب نے ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں ایرانی پہلوانوں کی مسلسل کامیابیوں اور یکے بعد دیگرے سونے اور چاندی کے تمغے جیتنے کے بعد ان کا شکریہ ادا کیا۔
شیئرینگ :
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کی کامیابی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی انقلاب نے ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں ایرانی پہلوانوں کی مسلسل کامیابیوں اور یکے بعد دیگرے سونے اور چاندی کے تمغے جیتنے کے بعد ان کا شکریہ ادا کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا یپغام درج ذیل ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ایرانی پہلوانوں کی کامیابیوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں کے دلوں کو بہت خوش کردیا، میں تہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
4/10/2021
واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ فری اسٹائل ریسلنگ مقابلوں کا یکم اکتوبر سے ناروے میں آغاز ہوا اور ایرانی پہلوانوں نے اب تک کشتی کے مقابلوں میں سونے کے 3 اور چاندی کے 3 تمغے حاصل کئے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...