نجف اشرف میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت جاں گداز کی عزاداری
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت جاں گداز کی عزاداری کے موقع پر نجف اشرف اور اس کے اطراف میں زائرین کی حفاظت کیلئے الحشد الشعبی کے 7 ہزار نوجوان تعینات ہوئے تھے۔
شیئرینگ :
نجف اشرف میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت جاں گداز کی عزاداری کی گئی۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت جاں گداز کی عزاداری میں 60 لاکھ سے زائد عزادارزائرین نے شرکت کی۔ حرم مطہر حضرت امام علی (ع) کے متولی فائق الشمری کا کہنا ہے کہ یہ تعداد ان زائرین کی ہے جو حرم مطہر اور اس کے اطراف میں تھے۔ اگر نجف اشرف شہر کی بات کی جائے تو عزاداروں کی تعداد اس سے بھی زیادہ بنتی ہے۔
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت جاں گداز کی عزاداری کے موقع پر نجف اشرف اور اس کے اطراف میں زائرین کی حفاظت کیلئے الحشد الشعبی کے 7 ہزار نوجوان تعینات ہوئے تھے۔
الحشد الشعبی کے رہنما حسین العیساوی کا کہنا تھا کہ جس طرح اربعین حضرت امام حسین (ع) کے موقع پر 17 ملین زائرین کی حفاظت کی گئی اسی طرح حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عزاداری کے موقع پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ابھی تک کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...