اسلامی وحدت کانفرنس میں آئے ہوئے بیرون ملک کے مہمانوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کا پروگرام
پینتیسویں اسلامی وحدت کانفرنس میں آئے ہوئے غیر ملکی مہمان اتوار کے روز قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔
شیئرینگ :
تہران میں اسلامی وحدت کانفرنس میں آئے ہوئے بیرون ملک کے مہمانوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کا پروگرام ہے۔
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر ایران کے اعلیٰ حکام اور عہدیداروں کے علاوہ پینتیسویں اسلامی وحدت کانفرنس میں آئے ہوئے غیر ملکی مہمان اتوار کے روز قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔
تہران کے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں ہونے والی یہ ملاقات کورونا پروٹوکول کی مکمل پاسداری کے ساتھ انجام پائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ پینتیسویں اسلامی وحدت کانفرنس منگل کے روز شروع ہوئی ہے۔ اس پنج روزہ کانفرنس کا نعرہ ”اسلامی اتحاد، صلح اور عالم اسلام میں تفرقہ و تنازعہ سے دوری “ ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...