3 ہزار مجرموں کی سزائیں معاف، رہبر انقلاب اسلامی نے دیا عید کا تحفہ
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جیلوں میں مختلف مقدمات کے تحت قید مجرموں کی ایک بڑی تعداد کی سزا معاف یا ان کی سزا میں تخفیف پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
شیئرینگ :
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جیلوں میں مختلف مقدمات کے تحت قید مجرموں کی ایک بڑی تعداد کی سزا معاف یا ان کی سزا میں تخفیف پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر رہبرانقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مختلف مقدمات کے تحت جیلوں میں قید 3 ہزار سے زائد مجرموں کی سزائیں رافت اسلامی کے تحت معاف کرنے یا ان کی سزائیں کم کرنے کے بارے میں اپنی رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محسنی اژهای کے خط کے جواب میں ان مجرموں کی سزائیں معاف یا کم کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں لکھا کہ جیلوں میں بند 3458 لوگوں کی سزائیں معاف کرنے کی درخواست کرنے پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
رہبر انقلاب اسلامی اسلامی مناسبتوں پر قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے یا کم کرنے کی درخواست کی موافقت کرتے رہتے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...