تاریخ شائع کریں2021 20 November گھنٹہ 14:20
خبر کا کوڈ : 527509

یمن کے صوبہ الحدیدہ میں یمنی عوام کا سعودی عرب کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اطلاعات کے مطابق یمنی عوام نے مظاہروں میں یمن کے 10 فوجی اور قبائل  قیدیوں کو سعودی عرب  کی طرف سے پھانسی دینے کے اقدام  کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ اور  جنگی جرائم کی مذمت کرے۔
یمن کے صوبہ الحدیدہ میں یمنی عوام کا سعودی عرب کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
یمن کے صوبہ الحدیدہ میں یمنی عوام نے سعودی عرب کے جنگی ، مجرمانہ اور بھیانک جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

 یمن کے صوبہ الحدیدہ میں یمنی عوام نے سعودی عرب کے جنگی اور بھیانک جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی عوام نے مظاہروں میں یمن کے 10 فوجی اور قبائل  قیدیوں کو سعودی عرب  کی طرف سے پھانسی دینے کے اقدام  کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ اور  جنگی جرائم کی مذمت کرے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے حال ہی میں یمن کے 10 فوجیوں کو پھانسی دیدی تھی۔ ادھر یمن کی وزارت خارجہ نے بھی عالمی برادری اور سکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے بھیانک جنگی جرائم کے بارے میں تحقیقات کرے۔ یمن کے نہتے عربوں کے خلاف 26 مارچ 2015 سے لیکر اب تک سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، امریکہ اور اسرائیل سمیت دس ممالک کے وحشیانہ حملوں اور مجرمانہ کارروائيوں کا سلسلہ جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdchvqnmw23nimd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ