تاریخ شائع کریں2021 24 November گھنٹہ 19:37
خبر کا کوڈ : 528118

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا ہفتۂ بسیج کی مناسبت سے پیغام

تمام بسیجی اور رضاکار جوانوں کو اپنی قدر و منزلت کو سمجھنا ہو گا اور انھیں جان لینا چاہئے کہ وہ دانش و خردمندی، بلند عزم و حوصلے اور صحیح اندیشی کے ساتھ اور خدائے دانا و توانا پر اعتماد و یقین کر کے ملک و قوم کے عام مسائل کے حل میں اپنا موثر کردار ادا کر سکتے ہیں
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا ہفتۂ بسیج کی مناسبت سے پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتۂ بسیج کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں فرمایا ہے کہ رضاکار فورس (بیسج) کے جوان ملک کے تمام مسائل حل کرنے میں موثر کردار ادا کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتہ بسیج کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ بسیجی جوان (رضاکار فورس) ماضی کی نسل کی مانند امام خمینی (رح) کے محبوب فرزندوں کی حیثیت رکھتے ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ تمام بسیجی اور رضاکار جوانوں کو اپنی قدر و منزلت کو سمجھنا ہو گا اور انھیں جان لینا چاہئے کہ وہ دانش و خردمندی، بلند عزم و حوصلے اور صحیح اندیشی کے ساتھ اور خدائے دانا و توانا پر اعتماد و یقین کر کے ملک و قوم کے عام مسائل کے حل میں اپنا موثر کردار ادا کر سکتے ہیں اور ایرانی قوم کا اس بارے میں کئی عشروں کا تجربہ بھی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام حمینی (رح) نے پانچ آذر تیرہ سو اٹھاون ہجری شمسی مطابق چھبیس نومبر سن انیس سو اناسی عیسوی کو ملک میں عوامی رضاکار فورس ’بسیج‘ تشکیل دینے کا فرمان جاری کیا تھا۔

گذشتہ چار عشروں کے دوران ایران کی عوامی رضاکار فورس بسیج نے نہ صرف فوجی و دفاعی شعبوں میں ایران کے اسلامی جمہوری نظام کا دفاع کیا بلکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی ہمیشہ نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ 

اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام کے ایک اہم مرکز کی حیثیت سے ملک میں ’بسیجی افکار‘ کے فروغ میں حاصل ہونے والی کامیابی نے اس عوامی رضاکار فورس کو علاقے کی دیگر اقوام کے لئے ایک بہترین نمونۂ عمل میں تبدیل کر دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcezv8nvjh8wzi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ