صدام نے انسانیت کے خلاف جرائم انسانی حقوق کے نام نہاد عالمی دعویداروں کی حمایت سے انجام دیئے
رہبر انقلاب اسلامی کا یہ بیان جمعرات کو سیمینار میں نشر کیا گیا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ انسانی حقوق کے دعویدار وہی ہیں جنہوں نے ایرانی عوام کے خلاف عراق کے ڈکٹیٹر صدام کے وحشیانہ جرائم میں اس کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔
شیئرینگ :
رہبر انقلاب اسلامی نے انسانی حقوق کے نام نہاد دعویداروں کو حقیقت بیان کرتے ہوئے، انہیں ایرانی عوام کے خلاف صدام کے وحشیانہ جرائم میں برابر کا شریک قرار دیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اکیس نومبر کو ایران کے صوبہ ایلام کے تین ہزار شہیدوں کی یاد میں منعقدہ سیمینار کے منتظمین سے ملاقات میں، انسانی حقوق کے دعویداروں کی حقیقت بیان کی۔
رہبر انقلاب اسلامی کا یہ بیان جمعرات کو سیمینار میں نشر کیا گیا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ انسانی حقوق کے دعویدار وہی ہیں جنہوں نے ایرانی عوام کے خلاف عراق کے ڈکٹیٹر صدام کے وحشیانہ جرائم میں اس کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔
آپ نے اپنے اس خطاب میں یاد دہانی کرائی کہ تیئیس فروری انیس سو چھیاسی کو ایلام میں فٹبال میچ کے دوران صدام حکومت کی وحشیانہ بمباری میں متعدد کھلاڑی اور تماشہ بین شہید ہوگئے تھے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ صدام نے انسانیت کے خلاف یہ جرائم انسانی حقوق کے نام نہاد عالمی دعویداروں کی حمایت سے انجام دیئے تھے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...