تاریخ شائع کریں2022 5 February گھنٹہ 14:36
خبر کا کوڈ : 537360

حرم مطہر رضوی میں شہادت امام علی نقی الہادی علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس و عزاداری کا اہتمام

حرم مطہر رضوی میں شب شہادت اور یوم شہادت امام علی نقی الہادی علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس و عزاداری کا اہتمام کیا گیا ہے، اس مناسبت سے مجلس عزا کا مرکزی پروگرام حرم مطہر رضوی کے رواق امام خمینیؒ میں منعقد ہوا۔
حرم مطہر رضوی میں شہادت امام علی نقی الہادی علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس و عزاداری کا اہتمام
تین رجب المرجب فرزند رسول حضرت امام علی نقی الہادی علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کی تاریخ ہے ۔

امام علی نقی الہادی علیہ السلام کے یوم شہادت کی آمد کی  مناسبت سے حرم امام علی رضا علیہ السلام کے مختلف صحنوں اور حرم مطہر کے داخلی دروازوں پر سیاہ پرچم اور بینرز لگائے گئے ہیں  اس کے علاوہ    امام رضا(ع) کے حرم مطہر کے طلائي گنبد پر بھی سبز پرچم کی جگہ  سیاہ پرچم نصب کیا گیا ہے ۔

حرم مطہر رضوی میں شب شہادت اور یوم شہادت امام علی نقی الہادی علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس و عزاداری کا اہتمام کیا گیا ہے، اس مناسبت سے مجلس عزا کا مرکزی پروگرام حرم مطہر رضوی کے رواق امام خمینیؒ میں منعقد ہوا۔

مختلف ممالک سے آنے والے اردو زبان زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالرحمہ میں خصوصی طور پر مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا.

اردو زبان خطیب حجت الاسلام والمسلمین سید سبط زیدی نے حضرت امام علی نقی الہادی علیہ السلام کے فضائل و مناقب  بیان کرنے کے ساتھ آپ(ع) کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی اور امام علی نقی(ع) کی مظلومانہ شہادت کے  مصائب بھی پڑھے۔

مجلس کے اختتام پر زائرین و مجاورین نے نوحہ  خوانی  وسینہ زنی کی ،آخر میں حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کی جانب سے زائرین میں تبرک تقسیم کئے گئے 
 فرزندرسول  حضرت امام علی نقی علیہ السلام کے القابات؛ہادی،نقی،نجیب،مرتضیٰ،ناصح،عالم،امین،مؤتمن،منتخب اور طیب ہیں۔ البتہ ہادی اور نقی سب سے زیادہ معروف ہیں ، آپ کی کنیت ’’ابوالحسن‘‘ ہے ۔آپؑ کے دور امامت میں عباسی خلفاء معتصم،واثق،متوکل،منتصر،مستعین،اور معتز حاکم وقت تھے۔

امام  علی نقی علیہ السلام کا روضہ مبارک عراق کے شہر  سامرا میں حرم عسکریین کے نام سے مشہور ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd950kzyt0ss6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ