سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری
انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 3 ہزار 388 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔
شیئرینگ :
ایرانی سپریم لیڈر نے عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی فتح کی 43 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 3 ہزار 388 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی۔
مرکزی کمیشن نے 3 ہزار 388 افراد کی سزاؤں میں کمی اور معافی کے شرائط کی معلومات فراہم کی تھیں جنھیں قائد انقلاب کی خدمت میں پیش کیا گیا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ علامہ "غلامحسین محسنی اژہ ای" کی اس درخواست کی توثیق کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...