رہبر انقلابی اسلامی کا حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی ری شہری کے انتقال پر تعزیتی پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عالم مجاہد جناب حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی ری شہری کے انتقال پر ایک پیغام جاری کر کے تعزیت پیش کی ہے۔
شیئرینگ :
رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عالم مجاہد جناب حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی ری شہری کے انتقال پر ایک پیغام جاری کر کے تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بہت ہی افسوس کے ساتھ عالم مجاہد جناب حجۃ الاسلام و المسلمین محمدی ری شہری رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کی خبر موصول ہوئي۔ جو لوگ اس انقلابی عالم دین کے تقوی، نفس کی پاکیزگي اور انتھک مجاہدت سے واقف ہیں، ان کے لیے ان کا بچھڑنا، ایک تلخ اور غم انگیز نقصان ہے۔
اس عالم ربانی کی مجاہدت کے علمی، اخلاقی، انقلابی، سیاسی اور ادارہ جاتی میدانوں کے تنوع نے، جن میں انھوں نے پورے اخلاص و تندہی سے کام کیا، انھیں ایک کم نظیر شخصیت میں بدل دیا تھا۔
میں نے دسیوں سال کی شناسائي کے دوران ہمیشہ ان میں بھلائي اور پرہیزگاری کا مشاہدہ کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ گرانقدر ذخیرہ، ان کے لیے رحمت، مغفرت اور درجات کی بلندی کا سبب بنے گا۔
مرحوم کی محترم اولاد اور دیگر پسماندگان اور ا ن کے سبھی دوستوں، رفقائے کار، شاگردوں اور چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ والسلام علی عباد اللہ الصالحین۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...