تاریخ شائع کریں2022 27 March گھنٹہ 15:27
خبر کا کوڈ : 543443

حرم رضوی میں بچوں کے لئے مخصوص جگہ کا انتظام

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے  کہ  جس طرح پورےسال زائرین کو حرم امام رضا علیہ السلام کی طر ف سے خدمات فراہم کی جاتی ہیں اسی طرح بچوں کو دی جانے والی تمام خدمات مکمل طور پرمفت ہوں گی۔
حرم رضوی میں بچوں کے لئے مخصوص جگہ کا انتظام
حرم امام رضا علیہ السلام  کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے تعاون سے حرم رضوی کے رواق کوثر(کوثر ہال) میں بچوں کے لئے مخصوص جگہ کا انتظام کیا گیا ہے اس رواق کے پہلے فیز  میں فی گھنٹہ ایک سو بچوں کی میزبانی کی گنجائش ہے۔

حرم امام رضا  علیہ السلام کے متولی کی ہدایات

آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ  نے  بتایا کہ بچوں کے لئے مخصوص ہال بنانا حرم امام رضا(ع) کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی کی دلی خواہش تھی اوروہ اس بات پر بہت زور دیتے تھے کہ ’’ جس طرح بڑوں کے لئے دینی و ثقافتی کام انجام دیئے جاتے ہیں اسی طرح بچوں اور نوجوانوں کے لئے ان کی عمر کے تقاضوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے دینی اور مذہبی  سرگرمیاں انجام دی جائیں ،کیونکہ آنے والی نسل کی تعلیم و تربیت کے لئے مختلف پروگراموں کا انعقاد آستان قدس رضوی کی دینی اور مذہبی  سرگرمیوں کا اہم حصہ ہیں‘‘۔

حجت الاسلام والمسلمین شریعتی نژاد کا کہنا تھا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کی خصوصی ہدایات کے پیش نظر ہم بچوں اور نوجوانوں کی سرگرمیوں کو ضمنی مسئلہ نہیں سمجھتے بلکہ  دینی ، مذہبی اور ثقافتی شعبہ کا اہم حصہ اور اصلی کام  سمجھتے ہيں اور اس کے حصول کے لئے مسلسل نئے نئے منصوبے بھی منائے جارہے ہیں۔

5 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کھیل کے ساتھ دینی تعلیم

حرم مطہر رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ   نے  اس ہال میں ہونے والی  مذہبی  سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس ہال میں 5 سے 10 سال کی عمرکے بچوں کے لئے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جنہیں کھیل کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم دی جائے گی اور زیارت سے بھی آشنا کروایا جائے گا؛ان پروگراموں کو معیاری سطح پر منعقد کرنے کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام میں واقع بچوں کے امور کے شعبے   کے ماہرین سے استفادہ کیا جائے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے  کہ  جس طرح پورےسال زائرین کو حرم امام رضا علیہ السلام کی طر ف سے خدمات فراہم کی جاتی ہیں اسی طرح بچوں کو دی جانے والی تمام خدمات مکمل طور پرمفت ہوں گی۔

اس کے علاوہ حرم کی توسیع کے لئے بنائے گئے نئے منصوبوں میں یہ طے پایا ہے جہاں تک ممکن ہو حرم امام رضا(ع) کے  دفتری حصوں کو حرم سے باہر منتقل کیا جائے گا تاکہ حرم امام رضا علیہ السلام میں زائرین کے لئے جگہ میں اضافہ کیا جا سکے۔
https://taghribnews.com/vdcc01qp12bq008.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ