تاریخ شائع کریں2022 28 March گھنٹہ 11:19
خبر کا کوڈ : 543486

حجۃ الاسلام قاضی عسکر کی حضرت عبدالعظیم اور اس کے وابستگان اور مزارات کی سرپرستی کے لیے تقرری

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک حکم کے ذریعے حجۃ الاسلام قاضی عسکر کو آستان مبارک حضرت شاہ عبدالعظیم اور اس سے متعلق دیگر تمام مقامات مقدسہ کا متولی منسوب کیا ہے۔

ان کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجۃ الاسلام آقائے الحاج سید علی قاضی عسکر دام ظلہ

آستان مبارک حضرت شاہ عبدالعظیم سلام اللہ علیہ کے مرحوم متولی جناب حجۃ الاسلام محمدی رے شہری کے لیے خداوند عالم سے رحمت و مغفرت طلب کرتے ہوئے، جنھوں نے واقعی اس منصب پر کام کرتے ہوئے جاوداں اور گرانقدر خدمات انجام دیں، آپ کو اس آستان مقدس، اس سے متعلق تمام دیگر مقامات مقدسہ اور دیگر متعلقات کا متولی منصوب کرتا ہوں۔ اس حرم اطہر کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھنا، زائرین کی آسائش پر توجہ، اس حرم میں معنوی اور معرفتی مقام کی توسیع، شہر رے کے عزیز عوام کے حقوق کا تحفظ اور محروم اور مستمند افراد کی خدمت، میری اہم توقعات ہیں۔ خلوص کے ساتھ مسلسل کوشاں رہنے والے مرحوم رے شہری کے رفقائے کار تک میرا ہدیہ تشکر پہنچا دیجیے گا۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

سید علی خامنہ ای
27 مارچ 2022
https://taghribnews.com/vdcjoteimuqexxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ