تاریخ شائع کریں2022 11 April گھنٹہ 14:51
خبر کا کوڈ : 545239

حرم امام رضا علیہ السلام میں زائرین کو روزانہ چالیس ہزار افطاری کے پیکیٹس تقسیم کیا جاتے ہے

امام رضا علیہ السلام کا حرم ، مخیر حضرات اور حرم کی انتظامیہ کو ملنے والے عطیات کے ذریعہ ماہ مبارک رمضان میں مجموعی طور پر پندرہ لاکھ افطاری کے پیکٹیس تقسیم کرے گا ۔
حرم امام رضا علیہ السلام میں  زائرین کو روزانہ چالیس ہزار افطاری کے پیکیٹس تقسیم کیا جاتے ہے
حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ خدمات زائرین کی جانب سے ماہ مبارک رمضان میں روزانہ چالیس ہزار افطاری کے پیکیٹس جن میں روٹی، کھجور ،پنیر اور حلوا  شامل ہے  نماز مغربین کے وقت نمازیوں میں تقسیم کئے جاتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ حرم امام رضا علیہ السلام کے اطراف میں واقع 4 عوامی موکبوں پر ہر رات پانچ ہزار لوگوں کو افطاری تقسیم کی جاتی ہے جس میں  روٹی، حلیم، چائے، کھجور، پنیر اور سبزی شامل ہوتی ہے ۔

علاوہ ازیں مشہد مقدس کے مختلف محلوں میں ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے روزانہ 2 ہزار كھانے تقسیم کئے جاتے ہیں۔

کھانا پکانا اور لوگوں میں افطاری کی تقسیم حرم امام رضا علیہ السلام کی قدیمی روایت ہے جسے ہر سال لوگوں کی جانب سے دئے گئے عطیات کی مد سے تقسیم کیا جاتاہے 
https://taghribnews.com/vdchxmnmw23nkid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ