مسئلہ فلسطین کا زندہ ہونا بہت ہی اہم ہے ، رہبر معظم انقلاب اسلامی
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی اپنے حالیہ بیانات میں مسئلہ فلسطین کے زندہ ہونے پر تاکید کی ہے اور ماہرین کا بھی اس بات پر اتفاق ہے کہ فلسطین کے حالیہ واقعات مسئلہ فلسطین کے زندہ ہونے کی دلیل ہیں۔
شیئرینگ :
مسئلہ فلسطین کا زندہ ہونا بہت ہی اہم ہے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی اپنے حالیہ بیانات میں مسئلہ فلسطین کے زندہ ہونے پر تاکید کی ہے اور ماہرین کا بھی اس بات پر اتفاق ہے کہ فلسطین کے حالیہ واقعات مسئلہ فلسطین کے زندہ ہونے کی دلیل ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں اسرائيل کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے ۔ غاصب صہیونی حکومت نے حال ہی میں مسجد الاقصی پر حملہ کرکے اپنے ظلم و ستم کی فائل کو مزید سنگين کردیا ہے۔ گذشتہ جمعہ کو مسجد الاقصی میں رونما ہونے والے حادثے کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ نے فریقین سے صبر وتحمل کی درخواست کی جبکہ علاقائی ممالک نے اپنے بیانات میں اسرائیل کے جارحانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔ روس نے بھی اسرائیل کے خلاف سخت بیان صادر کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے اعلی حکام کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات میں مسئلہ فلسطین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: فلسطین میں رونما ہونے والے واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ مسئلہ فلسطین الحمد للہ زندہ ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پالیسیوں کے برعکس مسئلہ فلسطین زندہ ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالنے اور فراموش کرنے کے سلسلے میں کافی تلاش وکوشش کی لیکن مسئلہ فلسطین روزبروز پر رنگ ہوتا جارہا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: آج مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی جوان بیدار ہوگئے ہیں اور انھیں معلوم ہے کہ یہ سرزمین ان کی اپنی سرزمین ہے ، اس پر اسرائیل نے غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔
مسئلہ فلسطین کے متعلق مہر نیوز کے ساتھ گفتگو میں بعض ماہرین نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی کے واقعہ سے اسرائیل کی کمزوری اور شکست نمایاں ہوگئی ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے سید محمد پاکمہر کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام عرصہ دراز سے اسرائيل کے ظلم و ستم کا مقابلہ کررہےہیں اور فلسطینیوں کی جد و جہد فلسطین کی مکمل آزادی تک جاری رہے گي۔
قائن حلقہ سے ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے سلمان اسحاقی نے مہر نیوز کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دہشت گردی کا مرکز ہے اور مسئلہ فلسطین کو دنیا کے سامنے بیان اور اجاگر کرنے کی سخت ضرورت ہے۔
گرمسار کے نمائندے اردشیر مطہری نے مہر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں نئے انتفاضہ کا آغاز ہوگیا ہے اور فلسطینیوں کی تحریک آزادی فلسطین کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی۔
ثقافتی امور کے ماہر حجۃ الاسلام نور اللہ ولی نژاد نے مہر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں بیت المقدس میں مناسک اور عبادت کی ادائیگی فلسطینی مسلمانوں کا حق ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیائے اسلام کو اسرائیل کی بربریت اور جارحیت کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فلسطینیوں کی بھر پور مدد اور حمایت کرنی چاہیے۔
خارگ کے اہلسنت امام جمعہ احمد رضا کنعانی نے مہر نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے دفاع کے لئے تمام مسلمانوں کو متحد ہونا چاہیے۔ مسلمانوں کے قبلہ اول پر صہیونیوں نے غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔ فلسطینی نمازیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ فلسطین کے مظلوم اور ستمدیدہ مسلمانوں کی حمایت کے لئے اپنی اسلامی ، اخلاقی اور دینی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...