تاریخ شائع کریں2022 9 May گھنٹہ 17:46
خبر کا کوڈ : 548904

رہبر اسلامی انقلاب کی لیبر اور محنت کش طبقے کے افراد سے ملاقات

 سید علی خامنہ ای نے کہا کہ محنت کش افراد دشمن کی ملکی پیداوار میں خلل ڈالنے کی پالیسی کا مقابلہ کرنے کے لیے صف اول میں کھڑے ہیں۔
رہبر اسلامی انقلاب کی لیبر اور محنت کش طبقے کے افراد سے ملاقات
 ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا کہ محنت کش طبقے دشمن کی ملکی پیداوار میں خلل ڈالنے کی پالیسی سے نمٹنے کیلیے سب سے آگے ہیں۔

 یہ بات سید علی خامنہ ای نے آج بروز پیر لیبر اور محنت کش طبقے کے افراد سے ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 سید علی خامنہ ای نے کہا کہ محنت کش افراد دشمن کی ملکی پیداوار میں خلل ڈالنے کی پالیسی کا مقابلہ کرنے کے لیے صف اول میں کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کےدوران محنت کش اور لیبر طبقے نے یہ دکھایا ہے کہ ان کے قومی مقاصد تمام شعبوں یعنی فوجی ، اقتصادی اور سیاسی میں شاندار اور نمایاں ہیں۔

ایرانی قائد نے بتایا کہ فوجی میدان میں ایرانی محنت کش طبقے کی نمایان کارکردگی دفاع مقدس کے دوران تھی۔  جس میں  14 ہزار لیبرز اور محنت کش افراد شہید ہو گئے۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ اقتصادی میدان کے بارے میں؛ البتہ انقلاب کے آغاز سے ہی یہ سامراجی طاقتوں کی پالیسی تھی اور پچھلے پندرہ سالوں میں ملکی پیداوار میں خلل ڈالنے کیلیے ان کی پالیسی بہت واضح تھی ۔ یہ تمام پابندیاں اور یہ ساری باتیں ملک میں پیداوار کو ناکام بنانے کے لیے تھیں۔

آيت اللہ خامنہ ای ہر سال محنت اور افرادی قوت سے منسلک ہفتے كی مناسبت سے ليبر گروہوں سے ملاقات كرتے ہيں.
https://taghribnews.com/vdcjyoeixuqexhz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ