رہبر انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام و المسلمین فاطمی نیا کی نماز جنازہ پڑھائي
واضح رہے کہ حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج سید عبد اللہ فاطمی نیا تہران کے شیریں بیان واعظین، اسلامی محققین و مؤرخین اور اخلاقیات کے ممتاز اساتذہ میں سے ایک تھے جو طویل علالت کے بعد پیر 16 مئي 2022 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
شیئرینگ :
آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر 16 مئي 2022 کی شام کو حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج سید عبد اللہ فاطمی نیا کے جنازے پر فاتحہ خوانی کے ساتھ ہی اس عالم ناصح کی نماز میت بھی پڑھائی۔ اس موقع پر مرحوم حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج سید عبد اللہ فاطمی نیا کے کچھ اہل خانہ اور قریبی افراد بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج سید عبد اللہ فاطمی نیا تہران کے شیریں بیان واعظین، اسلامی محققین و مؤرخین اور اخلاقیات کے ممتاز اساتذہ میں سے ایک تھے جو طویل علالت کے بعد پیر 16 مئي 2022 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
یاد رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے پیر کے روز ایک پیغام جاری کر کے حجۃ الاسلام الحاج فاطمی نیا کے انتقال پر تعزیت پیش کی تھی۔ انھوں نے اس عالم ناصح کی وسیع معلومات، دلکش بیان اور شیریں لہجے کو نوجوانوں اور صحیح راہ کے متلاشیوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے ایک پرفیض سرچشمہ بتایا تھا اور ان کے لیے خداوند عالم سے رحمت و مغفرت اور اجر عظیم کی دعا کی تھی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...