تاریخ شائع کریں2022 17 July گھنٹہ 22:00
خبر کا کوڈ : 557934

رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے 2272 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی منظوری دی

رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ  کے سربراہ علامہ "محسنی اژہ ای" نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی۔
رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے 2272 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی منظوری دی
 قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے عیدالاضحی اور عیدالغدیر کے موقع پر ملک کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 2272 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی منظوری دی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ  کے سربراہ علامہ "محسنی اژہ ای" نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی۔

مرکزی کمیشن نے 2272 افراد کی سزاؤں میں کمی اور معافی کے شرائط کی معلومات فراہم کی تھیں جنھیں قائد انقلاب کی خدمت میں پیش کیا گیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے آئین کے آرٹیکل 110 کی شق 11 کے نفاذ کے مطابق، عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست کی توثیق کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔
https://taghribnews.com/vdcc1mqp02bqpo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ