رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے 2272 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی منظوری دی
رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ علامہ "محسنی اژہ ای" نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی۔
شیئرینگ :
قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے عیدالاضحی اور عیدالغدیر کے موقع پر ملک کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 2272 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی منظوری دی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ علامہ "محسنی اژہ ای" نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی۔
مرکزی کمیشن نے 2272 افراد کی سزاؤں میں کمی اور معافی کے شرائط کی معلومات فراہم کی تھیں جنھیں قائد انقلاب کی خدمت میں پیش کیا گیا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے آئین کے آرٹیکل 110 کی شق 11 کے نفاذ کے مطابق، عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست کی توثیق کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...