تاریخ شائع کریں2022 31 July گھنٹہ 10:27
خبر کا کوڈ : 559690

حکام سيلاب متاثرين کی مشقت اور دکھ کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کريں

سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے ملک کے کئی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے امدادی ٹیموں کی کوششوں پر شکریہ ادا کر کے ان اقدامات کو جاری رکھنے پر حکم دیا۔
حکام سيلاب متاثرين کی مشقت اور دکھ کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کريں
 ایرانی سپریم لیڈر نے ملک کے کئی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے امدادی ٹیموں کی کوششوں پر شکریہ ادا کر کے ان اقدامات کو جاری رکھنے پر حکم دیا۔

ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج بروز ہفتہ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سیلاب سے متاثرین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فرمايا کہ حکام سيلاب متاثرين کی مشقت اور دکھ کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کريں.

قائد انقلاب نے ملک کے مختلف علاقوں ميں مہلک سيلاب کے نتيجے ميں انسانی جانوں کے ضياع اور مالی نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کی.

قابل ذکر ہے کہ ملک میں سیلاب کے نتیجے میں 58 افراد جاں بحق اور 18 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdnn0kzyt0k96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ