عالمی یوم حضرت علی اصغر ع ایران و دنیا بھر کے 45 ممالک میں منایا گیا
عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام کی مناسبت سے آج بروز جمعہ ایران کے تقریبا 7 ہزار 500 شہروں، دیہاتوں اور دنیا کے 45 ممالک میں منایا جا رہا ہے۔
شیئرینگ :
عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام کی مناسبت سے آج بروز جمعہ ایران کے تقریبا 7 ہزار 500 شہروں، دیہاتوں اور دنیا کے 45 ممالک میں منایا جا رہا ہے۔
عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع) کے موقع پر ہونے والی عزاداری اپنی نوعیت کی ایک منفرد عزاداری ہے، جو 20 سال سے عالمی سطح پر ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں برپا ہوتی ہے۔
حرم امام رضا علیہ السلام میں کربلا کے ننھے مجاہد کی یاد میں حسینی شیر خوار بچوں کا اجتماع
عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام ایران کے علاوہ پاکستان، ہندوستان، بحرین، عراق، سعودی عرب، ترکیه، افغانستان سمیت دنیا کے 45 ممالک میں منعقد ہوئے اور منعقد ہو رہے ہیں۔
محرم الحرام کے پہلے جمعے کو کربلا کی مظلومیت و معصومیت کا استعارہ سمجھے جانے والے طفل شیر خوار، ابنِ الحسین (ع) حضرت علی اصغر علیہ السلام کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ عالمی شکل اختیار کر چکی اس مناسبت کے موقع پر مائیں اپنے شیر خوار اور کمسن بچوں کو حضرت علی اصغر علیہ السلام سے منسوب لباس پہنا کر فرشِ عزا پر لاتی ہیں اور اپنے بچوں کو اپنے زمانے کی حجت خدا، حضرت امام مہدی علیہ السلام کی نصرت و مدد کی نیت سے تیار کرتی ہیں اور اس بات کا عہد کرتی ہیں کہ ظہور کے وقت ان کا فرزند اپنے امام کا سپاہی بن کر آپ کا ساتھ دے گا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...