رہبر معظم انقلاب اسلامی کا عالم دین آیت اللہ ناصری کی رحلت پر تعزیتی پیغام
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے عالم دین آیت اللہ ناصری کی رحلت پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔
شیئرینگ :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالم ربانی اور عارف خدا آيۃ اللہ آقا شیخ محمد علی ناصری کی وفات پر میں اصفہان کے عوام، مرحوم کے عقیدت مندوں اور ان سے کسب فیض کرنے والوں بالخصوص مرحوم کے معزز بچوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
ان بزرگ عالم دین اور اخلاق کے استاد نے، تزکیۂ نفس اور اسلام کی اخلاقی تعلیمات کے فروغ کو اپنی بڑی ذمہ داری سمجھا اور اپنے نورانی دل کے خشوع و خضوع کے ذریعے وہ اس سلسلے میں پراثر اور دلوں میں بیٹھ جانے والی تقاریر کیا کرتے تھے۔
خداوند عالم کی رحمت اور رضائے پروردگار ان کے شامل حال رہے۔ میں اللہ تعالی سے ان کی خدمات کی قبولیت اور ان کے لیے مغفرت الہی کی دعا کرتا ہوں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...