کربلا میں الاقصیٰ کی فریاد کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد
حسن رشیدی العبائجی نے کہا کہ عالم اسلام کو مسجد الاقصی کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔
شیئرینگ :
کربلا میں حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ کے سربراہ حسن رشید العبایجی نے کربلا میں الاقصیٰ کی فریاد کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس میں کہا کہ حالیہ ہفتوں میں فلسطین کے ویسٹ بینک علاقے میں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف اپنی مزاحمت کو تیز کر دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں صہیونی حکام برہم ہیں۔
منگل کے روز صہیونی فوجیوں نے ویسٹ بینک پر حملہ کر کے ایک فلسطینی کو شہید اور 11 کو زخمی کر دیا۔
حسن رشیدی العبائجی نے کہا کہ عالم اسلام کو مسجد الاقصی کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔
شہر کربلا میں اس وقت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کا پروگرام جاری ہے اور دنیا بھر سے عزادار کربلا پہنچ رہے ہیں جب کہ اسی دوران عزاداری کے نام سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ کانفرنس قدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کی جدوجہد میں حسینی تحریک کے کردار کے عنوان سے منعقد ہوا ۔
کانفرنس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ عرب حکومتوں کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی کوششوں کو روکنے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے۔ کانفرنس میں دنیا کے 60 ممالک سے 250 علمی شخصیات شریک تھیں۔ مہاتما گاندھی اور نیلسن منڈیلا کے پوتے بھی اس کانفرنس میں شریک تھے ۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...