آیت اللہ اعرافی کا آذربائیجان میں ارمنیوں کے خلیفہ کے نام پیغام
ارمنیوں کے مذہبی پیشوا "گریگور چیفتچیان" نے اس وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے آیت اللہ اعرافی کے تہنیتی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
شیئرینگ :
حوزہ علمیہ میں بین الاقوامی روابط کے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوہساری نے مشرقی آذربائیجان میں مدرسہ علمیہ کے پرنسپل کے ہمراہ آذربائیجان میں ارمنیوں کے مذہبی پیشوا (خلیفہ) سے ملاقات کی ہے۔
ارمنیوں کے مذہبی پیشوا "گریگور چیفتچیان" نے اس وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے آیت اللہ اعرافی کے تہنیتی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
حوزہ علمیہ میں بین الاقوامی روابط کے انچارج نے اس ملاقات میں مدیر حوزہ علمیہ قم کا تہنیتی پیغام پہنچانے کے بعد اپنے بیان میں ادیان کی شناخت کو ضروری قرار دیتے ہوئے اخلاقی فضائل کی ترویج کے لئے سب کو کوشاں رہنے کی تاکید کی۔