پاکستانی وزارت خارجہ کی ہالینڈ میں ایک بار پھر قرآن پاک کی توہین کی مذمت
پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ حکومتوں اور عالمی برادری کا فرض ہے کہ ایسے مذموم اقدامات جو بھڑکانے، نفرت پھیلانے اور مذہبی تشدد کو فروغ دینے کے پوشیدہ مقاصد کے ساتھ کی جاتی ہیں، کو روکیں۔
شیئرینگ :
پاکستانی وزارت خارجہ نے ہالینڈ میں ایک بار پھر قرآن پاک کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے لاشبہ یہ اسلامو فوبیا اقدام آزادی اظہار کے بہانے سے ایک اشتعال انگيز جرم ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں اعلان کردیا کہ ہماری تشویش ہالینڈ کو منتقل کردیا گیا ہے اور ہم پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھنا اور اس نفرت انگیز اقدامات کو روکنے کے لئے قدم اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اس بیان کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی منظوری کے ساتھ 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے عالمی دن کے طور پر نام دیا گيا ہے لہذا عالمی برادری کو اسلامو فوبیا کے خلاف اپنی آواز بلند اور مختلف ادیان کے درمیان ہماہنگی اور یکجہتی کے لئے تعاون کرے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ حکومتوں اور عالمی برادری کا فرض ہے کہ ایسے مذموم اقدامات جو بھڑکانے، نفرت پھیلانے اور مذہبی تشدد کو فروغ دینے کے پوشیدہ مقاصد کے ساتھ کی جاتی ہیں، کو روکیں۔
اس بیان میں زور دیا گیا کہ ہالینڈ میں یہ گھناؤنا فعل آزادی اظہار کے بہانے ایک اشتعال انگیز اسلامو فوبیا جرم ہے، جو بین الاقوامی برادری کے درمیان انتشار کا باعث ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہالینڈ میں انتہائی دائیں بازو کے مغرب کی اسلامائزیشن کے خلاف محب وطن یورپی (PEGIDA) کے گروپ کے رہنما ادوین واگنسولد نے پیر کے روز ہیگ میں قرآن پاک کی توہین کی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...