تاریخ شائع کریں2023 14 February گھنٹہ 08:02
خبر کا کوڈ : 583997

جہاں قوم کے لیے مفادات ہوئے ہم وہاں ہیں

انہوں نے بتایا کہ صدر کے ہمراہ ایک سرکاری دورے کے لیے چین کا دورہ کر رہے ہیں۔ اور چین کے دورے کے دوران متنوع دوطرفہ تعلقات، کثیرالجہتی اور متوازن خارجہ پالیسی کا حصول صدر کےایجنڈے میں شامل ہے۔
جہاں قوم کے لیے مفادات ہوئے ہم وہاں ہیں
 ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران اور بیجنگ کے جامع اسٹریٹجک منصوبے کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور جہاں قوم کے لیے مفادات ہوئے ہم وہاں ہیں۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے پیر کے روز چین کو ایرانی صدر کی روانگی سے پہلے ایک ٹویٹ میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ صدر کے ہمراہ ایک سرکاری دورے کے لیے چین کا دورہ کر رہے ہیں۔ اور چین کے دورے کے دوران متنوع دوطرفہ تعلقات، کثیرالجہتی اور متوازن خارجہ پالیسی کا حصول صدر کےایجنڈے میں شامل ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور چین کے جامع اسٹریٹیجک منصوبےکو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ جہاں قوم کے مفادات ہیں ہم وہیں ہیں۔

ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج رات ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کیا۔  یہ آیت اللہ رئیسی کا گزشتہ ڈیڑھ سال میں دسواں غیر ملکی دورہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر نے اپنے آٹھویں غیرملکی دورے میں ستمبر کے مہینے میں شنگہائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی شرکت کیلیے سمرقند کا دورہ کیا تھا جس اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی۔ اس دوفریقی نشست میں چینی صدر نے ایرانی صدر کو چین کا دورہ کرنے کی دعوت دی
https://taghribnews.com/vdcaoenm049nao1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ