تاریخ شائع کریں2023 4 May گھنٹہ 15:07
خبر کا کوڈ : 592328

اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں یہودی کالونی آباد کرنے کا منصوبہ

 صہیونی انتہا پسند جماعت عطرت کوہنہم مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں راس العامود اور ابودیس کے درمیان یہودی کالونی کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کرنا چاہتی ہے۔
اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں یہودی کالونی آباد کرنے کا منصوبہ
فلسطین کے وکلاء کی ایک تنظیم نے بیت المقدس میں صہیونی حکومت کے ناپاک منصوبے کے بارے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں یہودی کالونی آباد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

 صہیونی انتہا پسند جماعت عطرت کوہنہم مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں راس العامود اور ابودیس کے درمیان یہودی کالونی کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کرنا چاہتی ہے۔

یاد رہے کہ اسی جماعت نے 20 سال پہلے بھی یہودی آبادکاری کے منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی تھی لیکن اس وقت یہ منصوبہ ناکام رہا تھا۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے اور ابودیس ٹاؤن کے درمیان رابطہ قطع کرنا ہے۔ 

صہیونی حکومت فلسطینی آبادی کو منتشر کرنے اور صہیونیوں کی آبادکاری کے لئے مقبوضہ علاقوں میں چھاپے اور زمینوں پر قبضے کی کوشش کرتی ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں صہیونی حکومت کے جارحانہ عزائم اور غیر منصفانہ اقدامات پر خاموش ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcirrawvt1a3p2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ